فہمیدہ مرزا، اہلخانہ کو مناسب سیکیورٹی دی جائے، ایاز صادق
اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے مرزا فیملی کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ سابق اسپیکر ڈاکٹر فمہیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے مرزا فیملی کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے ایاز صادق کو خط لکھ کر سیکیورٹی بارے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔