گوگل پر درست نتائج سرچ کرنے کی 10 آسان ٹپس
سرچ بار پر ٹائپ کرکے تلاش کرنے کےلیے آسان ٹپس بھی موجود ہیں جو آپ کو مطلوبہ نتائج تیز رفتاری سے ڈھونڈنے میں مددگار ہیں۔
بیشتر افراد کو دنیائے انٹرنیٹ میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کو درست طریقے سے استعمال کرنا ہی نہیں آتا اور کسی حدتک کر بھی لیتے ہیں تو بھی اس سے پورا فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔
تاہم سرچ بار پر کچھ ٹائپ کرکے تلاش کرنے کے ساتھ کچھ ایسے آسان ٹپس بھی موجود ہیں جو آپ کو مطلوبہ نتائج زیادہ تیز رفتاری سے ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہیں۔
فوری اطلاعات کے حصول کے لیے بنیادی سرچ فیچر
اگر تو آپ کسی شہر کے سینماﺅں میں لگی فلموں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو انگلش میں موویز لکھنے کے بعد اس قصبے یا شہر کا نام کیپیٹل ورڈز میں لکھیں، ایسا ہی موسم کے بارے میں جاننے کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کسی جگہ کا وقت جاننے کے لیے انگلش میں ٹائم ان کراچی یا کسی بھی شہر کے بارے میں لکھیں۔