ان 20 مقامات کو زندگی میں ایک بار ضرور دیکھیں
گلگت بلتستان کی وادیوں سے لے کر مالدیپ تک یہ جگہیں ایسی ہیں جہاں کے سیر کے تجربے کو کوئی بھی زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔
ہر موسم میں قدرت کے رنگ اپنے عروج پر ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں لوگ مختلف موسموں کے دوران گھومنے پھرنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔
سارا سال اپنے دفاتر اور گھر کے ایک جیسے معمول میں پھنسے رہنے والے افراد تو خاص طور پر ایسی تعطیلات کے خواہشمند ہوتے ہیں جب انہیں اپنے شہر یا ملک سے باہر نکل کر گھومنے کا موقع ملے اور فطرت کے وہ مظاہر نظر آئیں جو اکثر وہ کمپیوٹر پر دیکھ کر سرد آہیں بھرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
تو ہم نے ایسے ہی افراد کے لیے ایسے مقامات کی فہرست تصاویر کے ساتھ مرتب کی ہے جو آپ کے تجسس کو بھڑکا کر وہاں لے جانے کا جذبہ بڑھا سکتی ہیں۔
گلگت بلتستان کی وادیوں سے لے کر مالدیپ کے سمندری پانیوں پر بنے مکانات تک یہ جگہیں ایسی ہیں جہاں کے سیر کے تجربے کو کوئی بھی زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔