ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر حملہ
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے کراچی پولیس کے ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پردستی بم سے حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے، جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق لنک روڈ ملیرکےقریب ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤانوار پر حملہ کرنے والےملزمان سفید گاڑی اورموٹرسائیکل پرسوارتھے، جن سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔
ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ وہ شہید ڈی ایس پی عبدالفتح پر حملے کی جگہ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے جب ملیر لنک روڈ پر اسٹیل ٹاؤن کےعلاقے میں ان پر حملہ ہوا۔
|
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنےوالےملزمان سفید گاڑی اورموٹرسائیکل پرسوار تھے، اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔خیال رہے کہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر راؤ انوار کی جانب سے جمعرات کو کی جانے والی نیوز کانفرنس میں دو ملزمان طاہر عرف لمبا اور جنید کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: 'را' کے تربیت یافتہ ایم کیو ایم کے 2 کارکن گرفتار
راؤ انوار نے دونوں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے بتاتے ہوئے جماعت پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا تھا۔
تاہم بعدازاں آئی جی سندھ نے راؤ انوار کو چارج چھوڑکر سی سی پی او دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔