'آئٹم گانے ریپ کی ایک ممکنہ وجہ'
سینئر اداکار اوم پوری کے خیال میں انڈین فلموں میں فحش انداز میں فلمائے گئے آئٹم گانے جنسی حملے اکسانے کی ایک وجہ ہو سکتے ہیں۔
بولی وڈ اداکار کے مطابق، موجودہ دور کی فلموں میں ڈانس کے دوران جسمانی حرکات 'سیکس کلائیمکس' جیسی معلوم ہوتی ہیں۔’یہ گانے انتہائی فحش انداز میں فلمائے جاتے ہیں۔’
’ معاف کیجئے گا میں تو یہاں تک کہوں گا اگر کوئی اپنی جنسی تسکین کا خواہش مند ہو تو وہ ایک آدھ ڈی وی ڈی خرید کر ایسے گانے دیکھ سکتا ہے‘۔
64 سالہ اوم نے بتایا کہ پرانے وقتوں مثلاً ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائی میں انتہائی نفاست کے ساتھ کام ہوتا تھا۔ ’اُس دور میں ریپ کے اتنے زیادہ واقعات سامنے نہیں آتے تھے‘۔
پدما شری ایوارڈ یافتہ اداکار یہ بھی سمجھتے ہیں کہ فلموں کے ذریعے سماجی شعور پھیلایا جانا چاہیئے۔
’موجودہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔آج فلم سازی محض کاروبار بن کر رہ گیا ہے‘۔
’لوگ دس روپے لگا کر 12 روپے کمانا چاہتے ہیں۔ انہیں اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس نہیں’۔
اوم کے مطابق، فلمیں بہت طاقتور ذریعہ ہے، اس سے سماجی شعور پھیلایا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک فلم ساز یہ صفائی دیتا ہے کہ وہ لوگوں کو ان کی مرضی کا مواد پہنچاتا ہے۔ ’میں اس سے ہرگز متفق نہیں کیونکہ آردھ ستیہ (1983) اور آکروش (1980) آج بھی مقبول ہیں۔