پاکستان

لاپتہ افراد کیس: ایس ایس پی کی گرفتاری کا حکم

دوران سماعت لاپتہ شخص کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا 29 فروری 2012 سے لاپتہ ہے ا س کے متعلق آگاہ نہیں کیا جارہا۔
|

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افرا د کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی گئی۔

عدالت نے ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیا۔

دوران سماعت لاپتہ شخص اسحاق سیمسن کے والد یونس صادق نے بتایا کہ اس کا بیٹا 29 فروری 2012 سے لاپتہ ہے ا س کے متعلق آگاہ نہیں کیا جارہا۔

عدالت نے مقدمے کی پولیس رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتار کرکے فوری عدالت میں پیش کیاجائے ۔

ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی کرائم برانچ دین محمد کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے گئے۔