لاس اینجلس: روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے۔
اس سے بھوک میں کمی آنے کے علاوہ اسنیکس اور بازاری چیزیں کھانے کی بھوک بھی کم ہو جاتی ہے جس سے وزن میں کمی لانے میں آسانی ہوتی ہے۔
یہ صرف وزن کم کرنے میں نہیں بلکہ اس میں قدرت کے کئی فوائد پوشیدہ ہیں اس میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بے حد مفید ہے اس سے جلد بڑھاپے میں بھی تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔
ٹماٹر کا استعمال نہ صرف جلد کو سورج کی شعاعوں سے جلنے سے بچاتا ہے بلکہ دل کے لئے بھی مفید ہے اور کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔