چاچا کالو اور مائی ماشو کی داستان محبت
مظفر جس برمی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوا وہ اس کی بیوی بن گئی اور وہ چکوال کے قریبی قصبے ڈھڈیال میں رہائش پذیر ہوگئے۔
چاچا کالو اور مائی ماشو کی داستان محبت
یہ 1944 کی بات ہے جب جاپان کی تربیت یافتہ برما کی آزادی فوج نے برطانوی فورسز پر حملوں کی قیادت کی، اس موقع پر اتحادی افواج جس میں برطانوی، چینی اور امریکی فورسز شامل تھیں، جاپانی جھنڈے تلے طاقتوں کے خلاف لڑ رہی تھیں۔
برطانوی فوج میں شامل فوجیوں میں بیشتر کا تعلق ہندوستان سے تھا جن یں ایک بیس سالہ نوجوان مظفر خان بھی شامل تھے۔
ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والا مظفر خان برما میں تعیناتی کے دوران ایک برمی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔
مزید پڑھیں : پاکستان کا وہ ریلوے اسٹیشن جو تاریخ کا حصہ بن گیا