پاکستان

بہاولپور: بہنوئی کے قاتل کو پھانسی

بہاولپور کے سیشن جج نے گزشتہ ماہ پھانسی کو قاتل اورمقتول کے خاندان کے درمیان مفاہمت متوقع ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا

بہاولپور: پنجاب کے شہر بہاولپور کی سینٹرل جیل میں منگل کی صبح ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

تحصیل حاصل پور کے گاؤں ٹلہار کے رہائشی لونا خان اپنے بہنوئی کے قتل میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ 25 مارچ کو بہاولپور کے سیشن جج رانا مسعود اختر کی جانب سے پھانسی کو قاتل اور مقتول کے خاندان کے درمیان مفاہمت متوقع ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پشاور میں طالبان کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پر حملے تقریباً 130 سے زائد بچوں کے قتل کے بعد سزائے موت پر عائد پابندی کو ختم کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک دہشت گردی کے مختلف جرائم میں ملوث کافی قیدیوں کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ ، یورپی متحدہ اور عوامی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پاکستان میں سزائے موت پر عملدرآمد کو دوبارہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔