دنیا

ترکی میں یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر بلاک

ان ویب سائٹس کو قتل ہونے والے یرغمالی وکیل کی تصویر شائع کرنے پر بلاک کیا گیا۔

استنبول: ترکی نے یرغمال بنائے جانے والے ایک وکیل کی تصویر شائع کرنے پر فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کو بلاک کر دیا۔

بائیں بازو کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے یہ وکیل بعد میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ترکی میں بہت سے صارفین پیر کو ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

روزنامہ حریت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ان ویب سائٹس تک رسائی ختم کرنے کیلئے سرکاری احکامات موصول ہوئے۔ اے ایف پی