پاکستان

یمن سےمزید 134 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

پی آئی اے کی پرواز پی کے7006 سے 134 پاکستانی، 2 کینیڈین اور2 سوڈانی شہری پاکستان لائے گئے۔

اسلام آباد :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک خصوصی پرواز یمن میں پھنسے 134 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے7006 سے 134 پاکستانی، 2 کینیڈین اور2 سوڈانی شہری پاکستان لائے گئے۔

یمن سے پاکستانیوں کو لانے والی پی آئی اے کی یہ تیسری پرواز ہے

وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ اوروزارت خارجہ کےحکام صنعا سےآنےوالوں کےاستقبال کیلئےموجود

طیارے میں موجود ایک مسافر سہیل ناصر نے ڈان نیوز سے گفتگو میں وطن واپس آنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

ناصر نے کہا: ہمیں بتایا گیا ہے کہ پرواز اسلام آباد اترے گی۔۔۔ اسلام آباد پہنچنے پر ہی معلوم ہو گا کہ ہم کب اور کس طرح کراچی جائیں گے۔

'زیادہ تر مسافر اسلام آباد اور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں لیکن طیارے میں کراچی ، فیصل آباد اور ملتان کے کچھ لوگ بھی ہیں جنہیں اسلام آباد سے ان کے شہروں کو روانہ کیا جائے گا'۔

اب تک یمن سے 849 پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔