ذہنی تناﺅ سے بچاﺅ میں مدد دینے والی 10 غذائیں
کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر ہی نہیں بلکہ آپ کے جذباتی ردعمل کو بھی مستحکم کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔
ذہنی تناﺅ سے بچاﺅ میں مدد دینے والی 10 غذائیں
موجودہ میں لوگ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں اور یہ چیز جسمانی و ذہنی طور پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی تناﺅ یا دباﺅ بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔
ہر دوسرا فرد اس وقت اسٹریس یا ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے یہاں تک کہ بچے بھی تعلیمی مصروفیات کے نتیجے میں چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اس دباﺅ کا حد سے زیادہ بڑھ جانا انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ متعدد ذہنی و جسمانی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تاہم آپ کی غذا اس تناﺅ کو کم یا ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
درحقیقت کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر ہی نہیں بلکہ آپ کے جذباتی ردعمل کو بھی مستحکم کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اور ایسے ہی سپرفوڈ کے بارے میں جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔