خیبر ایجنسی: فضائی کارروائی میں 14 مبینہ عسکریت پسند ہلاک
وادئ تیراہ میں کی جانے والی کارروائی میں شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے
پشاور: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 14 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے
واضح رہے خیبر ایجنسی پاکستان کے 7 قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جو کہ افغان سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔
خیبر ایجنسی اور شمالی وزیر ستان میں 2014 میں پاک فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیے گئے۔
آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں کئی علاقے عسکریت پسندوں سے واگزار کرنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔