غیر ملکی زبان کی انیس بہترین فلمیں
غیر ملکی زبان کی انیس بہترین فلمیں
میرا بچپن وان ڈیم، جیکی چین، آرنالڈ شوازنیگر اور امیتابھ بچن کی فلموں میں گزرا ہے، مگر جیسے جیسے میں جوان ہوتا گیا ویسے ویسے میری فلموں کی پسندیدگی بھی بدلتی رہی ۔ کچھ سال پہلے ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ ایک فلم کس طرح آپ میں افسوس، بے یقینی،تجسس، شرمندگی، محبت، خوف اور اس طرح کے ہزاروں جذبات کو اجاگر کر سکتی ہے اور کس طرح ایک فلم تعلیم، معلومات اور آگاہی کا ایک بہترین ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔
وہ معلومات جسے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ وہ وقت تھا جب میں نے ہولی وڈ اور بولی وڈ کی تجارتی فلموں کو دیکھنا چھوڑ دیا اور خام، نفاست سے عاری ، حقیقت پر مبنی، خالص اور عجیب و غریب فلموں کو دیکھنے کا ذایقہ مجھے اچھا لگنے لگا۔
ان فلموں میں بہت سی ایسی فلمیں بھی تھی جس کو دیکھنے کے بعد میں کئی راتوں تک سو نہیں پایا۔ اور کچھ ایسی بھی فلمیں جسے دیکھنے کے بعد میں بدل گیا۔ وہ نہیں رہا جو فلم دیکھنے سے پہلے تھا۔ اسی کوشش میں، قارئین کی نظر میں انیس (بیس اس لیے نہیں کیونکہ میری مرضی، آپ کو کیا بھائی، جا کے اپنے کام سے کام رکھیں) فلموں کا تعارف کرانا چاہتا ہوں جو کہ غیر ملکی زبان میں ہیں۔ ان فلموں کے لیے زیلی عنوان یعنی subtitles کی ضرورت پڑے گی۔