گھوٹکی: 7 سالہ بچی کا بے رحمی سے قتل
بچی گزشتہ شب لاپتہ ہوئی تھی جس کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا، کانوں میں موجود بالیاں بھی اتاری گئیں، لاش اسکول سے برآمد ہوئی
گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی میں 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں شعبان لاشاری کی رہائشی سات سالہ بچی امنہ گذشتہ رات سے لاپتہ تھی۔
پولیس کے مطابق بچی آمنہ کے دونوں کانوں کی بالیاں اتارنے کے بعد بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پرائمری اسکول میں پھینکی گئی۔
آمنہ گزشتہ شب لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے ورثاء رات بھر اسے تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ مل سکی، صبح سرکاری اسکول کی دیوار کے ساتھ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لیا اور اسپتال منتقل کر دیا۔
فوری طور پر مقدمے کا اندراج نہ ہوسکا البتہ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔