پاکستان کا مسلح ڈرون کا کامیاب تجربہ
براق نامی ڈرون ہر قسم کے موسم میں اہداف کو100 فیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر۔
|
اسلام آباد: پاکستان نے پہلے براق نامی ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا جو اہداف کو 100 فیصدکامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق براق نامی مسلح ڈرون ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون لیزر گائیڈ میزائل سے مسلح ہے۔
|
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کے ٹیسٹ فائر کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے جنہوں نے مشاہدہ کیا۔
مسلح ڈرون ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
|
آرمی چیف نے ڈرون تجربے کو اہم قومی کامیابی قرار دیا اور انجینئیرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ ا
س موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ایک تاریخی کامیابی ہے، اپنے اپنے شعبوں میں پاکستانیوں کو آگے بڑھنا ہے۔
|