پاکستان

ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو پر رینجرزکا سرچ آپریشن

رینجرز کےمطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے
Welcome

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پررینجرز نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے ساتھ لے گئے۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز کے سرچ آپریشن کو جماعت کے سربراہ الطاف حسین نے شدید نتقید کا نشانہ بنایا ہے۔