پشاور: صوابی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں دو پولیوورکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق صوابی کے علاقے کنڈارو میں دو مرد پولیو ورکرز کو اپنی ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا جس سے دونوں ورکرز کی ہلاکت ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) ڈاکٹر میاں محمد سعید نے پولیو ورکرز پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکول ٹیچر محمد شیراز اور محکمہ صحت کے ملازم عزیز محمد گاؤں پابینی میں تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا ۔
ڈی پی او کے مطابق دونوں پولیو ورکر کسی سیکیورٹی کے بغیر ڈیوٹی کررہے تھے۔
ڈی پی او کے مطابق چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔