دنیا

ڈنمارک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی

مسلمان اور یہودی مویشیوں کو ذبح کرکے حلال و کوشر گوشت حاصل کرتے ہیں، انہوں نے اس قانون کو مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا۔

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی حکومت نے جانوروں کو یہودی اور مسلم مذاہب کی تعلیمات کے مطابق ذبح کرکے حلال اور کوشر گوشت حاصل کرنے کے طریقہ کار پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈینش حکومت نے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کا قانون منظور کرکے اسے فوری طور پر نافذ کردیا ہے۔

اس بارے میں ڈنمارک کے وزیر زراعت و خوراک ڈین جورگینسن کا کہنا ہے کہ جانوروں کے حقوق کی اہمیت مذہب سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کا موقف ہے کہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق اس ملک کے ہر شہری کو اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت اورآئین کے خلاف ہے.