افغانستان: ہزارہ برادری کے 30 افراد اغواء
صوبہ زابل میں نامعلوم مسلح افراد دو گاڑیوں پر سوار ہزارہ برادری کے 30 لوگوں کو ساتھ لے گئے۔
قندھار:افغانستان کے جنوب میں مسلح افراد نے ہزارہ برادری کے 30 افراد کو اغواء کر لیا۔
افغان حکام نے بتایا کہ واقعہ پیر کی دوپہر زابل صوبہ میں پیش آیا۔
صوبے کے گورنر محمد اشرف نے منگل کو بتایا کہ اغواء ہونے والوں میں سے کچھ سرکاری ملازم بھی ہو سکتے ہیں، جنہیں مرکزی سڑک پر دو گاڑیوں سے اتار کر ساتھ لے جایا گیا۔
ایک اور سرکاری افسر نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک کسی نے اغواء کی ذمہ داری قبول کی اور نہ ہی تاوان کا کوئی مطالبہ سامنے آیا۔- اے پی