لائف اسٹائل

'بڑھاپا روکنے' والی چاکلیٹ تیار

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ چاکلیٹ 50 سے 60 سال کی عمر کی جلد کو 20 سے 30 سال تک کی عمر جیسا بنا دیتی ہے۔

ایسے لوگ جو چاکلیٹ کو پسند کرتے ہیں ان کے لیے یقیناً یہ ایک اچھی خبر ہو گی کیونکہ سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کر لی ہے جو کہ بڑھاپے کی رفتار کو سست کر دیتی ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک ایک لیب میں تیار کی گئی اس چاکلیٹ کے حوالے سے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ چاکلیٹ 50 سے 60 سال کی عمر کی جلد کو 20 سے 30 سال تک کی عمر جیسا بنا دیتی ہے۔

چاکلیٹ دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چاکلیٹ شوگر/ زیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ چاکلیٹ جسے 'کیمبرج بیوٹی چاکلیٹ' کا نام دیا گیا ہے آئندہ سے بڑے اسٹورز کر دستیاب ہو گی تاہم لیب کی جانب سے اس کی قیمت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

گلاسگو یونیورسٹی سے وابستہ میٹابولک میڈیسن کے پروفیسر نوید ستار کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کئے گئے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ابھی مزید تجربات کی ضرورت ہے۔