کھیل

'کھانا کھانے گئے تھے، ڈانس کرنے نہیں'

شاہد آفریدی نے سڈنی میں ٹیم کرفیو توڑنے پر جرمانے کو معمولی بات قرار دیا ہے۔

ایڈیلیڈ: پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کرفیو توڑنے پر جرمانے کو معمولی بات قرار دیا ہے۔

آفریدی نے بی بی سی اردو سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے گئے تھے ناکہ ڈانس کرنے۔

'یہاں کہیں ایسے ریستوران ہیں جن میں کلب بھی ہیں۔۔ ہم صرف کھانے کیلئے گئے اور واپس آ گئے'۔

'جب آپ کے پاس دینے کیلئے کوئی خبر نہ ہو تو پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسی افواہیں پھلائی جاتی ہیں'۔

خیال رہے کہ آفریدی اور احمد شہزاد سمیت چھ دوسرے کھلاڑیوں کو 45 منٹ دیر سے واپس سڈنی ہوٹل آنے پر 300 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔- اے ایف پی