مشرف اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار
مشرف نے آئین توڑا اور قانون سے تجاوز کیا اور وہ آئین کے باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، سندھ ہائی کورٹ۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف اہلیت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا اور قانون سے تجاوز کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ان کے اقدامات سے ملک کے وقار کو نقصان پہنچا اور اور وہ آئین کے باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ۔