جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4 بوگیاں الٹ گئیں
جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑا دیا ۔
ریلورے ٹریک کی تباہ سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں جبکہ 25 مسافر زخمی ہوگئے ۔
شرپسندعناصر نے جیکب آباد کے دل مراد ریلوے اسٹیشن کے ٹریک پر بم نصب کیا تھا۔
ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ٹرین کی آمد سے عین قبل کیا گیا اور ٹریک کو اڑا دیا گیا۔
دھماکے کے بعد ٹریک سے 30 فٹ پٹڑی اکھڑ گئی اور کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں ۔
پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 25 مسافر زخمی ہوئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا ہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے ۔
ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیاگیا تھا جس کے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروہ نے قبول نہیں کیا۔
|