جوتے چمکا کر خاندان کی کفالت کرنے والا باہمت بچہ
افغانستان میں اکثر پانچ سے پندرہ سال کے بچے اسکولوں میں جانے کی بجائے گلیوں میں کام کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
غربت نے افغانستان میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی سورج طلوع ہونے لے کر غروب ہونے تک کام کرنے پر مجبور کردیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔
اسکول جانے اور بچپن کی خوش باش زندگی کے برعکس یہ بچے سارا سارا دن سخت محنت کرکے کچھ روپے کمانے میں کامیاب ہوپاتے ہیں مگر وہ بھی ان کے خاندان کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوتے۔