لائف اسٹائل

سوشل میڈیا وزن کم کرنے میں مددگار

ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات پائی گئی کہ سوشل میڈیا پوسٹس وزن کم کرنے میں سازگار ثابت ہوتے ہیں۔

واشنگٹن: ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات پائی گئی کہ سوشل میڈیا پوسٹس وزن کم کرنے میں سازگار ثابت ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی اس ریسچ میں بتایا گیا کہ جو لوگ اس طرح کے پوسٹس کو پڑھتے ہیں وزن کم کرنے کے معاملے میں کامیاب رہتے ہیں تاہم لمبے عرصے تک وزن کم رکھنے میں انہیں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

ریسرچرز کی ٹیم نے لوگوں سے ایسے فیس بک گروپس جوائن کرنے کو کہا جن میں کونسلرز وزن کرنے کے پوسٹ ڈالتے تھے اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ وہ مقررہ مدت تک ان پوسٹس پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

ریسرچ میں پایا گیا کہ لوگ سوشل میڈیا پر اس وقت زیادہ ان گیج ہوئے جب پوسٹس ان کے وزن گھٹانے کے گول میں ان کی حوصلہ افزائی کررہی تھیں اور اس سے انہیں بہت اچھے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملی۔

ریسرچ میں اس حوالے سے مزید تحقیق کی بھی تلقین کی گئی تاکہ پتہ لگایا جاسکے کے عام طور پر استعمال ہونے والے طریقے اور سوشل میڈیا میں سے کون سہ طریقہ زیادہ موثر ہے۔

بشکریہ ٹاپ نیوز