پاکستان

آرمی چیف اوروزیر اعظم کا ضرب عضب پر تبادلہ خیال

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پاک فوج کےپیشہ ورانہ امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اورفوجی عدالتوں کے قیام کے پر گفتگو ہوئی
|

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر -ون پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔