ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو نافذ، آپریشن جاری
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون فافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن شروع ہوگیا جبکہ علاقے میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران کوٹ سلطان کے علا قے میں تین مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا ہے۔
کولاچی ہی کے ایک اورعلاقے میں شرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی چھڑپ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار عالمگیر زخمی ہو گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرث آپریشن کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے مذکورہ علاقوں میں آج شام 7 بجے سے آئندہ روز صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے علا قوں درا بند، زرکنی، گہرامتہ، لونی، کوٹ سلطان میں جاری ہے۔