دنیا

ایک گھر سے 200 بچے بازیاب

حیدر آباد پولیس نے شہر کے وسطی علاقے میں کارروائی کی جہاں بچوں کو جبری مشقت کے لیے ایک ہی گھر میں قید کرکے رکھا گیا تھا

حیدر آباد: ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں بچوں سے جبری مشقت کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے ایک گھر سے 200 بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

حکام کے مطابق حیدر آباد کے وسطی علاقے بھاوانی نگر سے ان بچوں کی بازیابی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والےبچوں کی عمر 6سے 15 سال کے درمیان ہے جبکہ اُن کا تعلق ریاست اتر پردیش اور بہار سے ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے جبری مشقت کرائی جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو چائلڈ لیبر کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان بچوں کو انتہائی خراب حالت میں رکھا گیا تھا۔

انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والے تمام لڑکے ہیں جبکہ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ان بچوں کے والدین کو 20لاکھ روپے تک کی ادائیگی کرکے حیدر اآباد لایا گیا ہے۔

واضح ریے کہ ہندوستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں آبادی کا 40 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے، جس کے باعث بچوں سے جبری مشقت بھی ایک عمومی بات ہے۔