لائف اسٹائل

نصیرالدین شاہ کے دلچسپ انکشافات

ان کو پہلی فلم "نشانت" میں اداکار کی بہترین کردار نگاری کی بجائے درحقیقت زیادہ وجیہہ نہ ہونے پر منتخب کیا گیا۔

بولی وڈ میں اداکاری سے اپنی صلاحیتیں منوانے والے نصیرالدین شاہ نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ان کو پہلی فلم "نشانت" میں ان کی بہترین کردار نگاری کی بجائے درحقیقت زیادہ وجیہہ نہ ہونے پر منتخب کیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق جے پور لٹریچر فیسٹیول میں بات کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ اپنی عام شخصیت کی بناء پر مجھے "نشانت" جیسے فلمیں ملیں۔

تاہم اپنے تمام کرداروں میں "نشانت" کا رول میرے دل کے بہت زیادہ قریب ہے کیونکہ اس فلم نے مجھے شناخت دی اور میرے سفر کا آغاز ہوا اور پھر مجھے منتھن اور جنون جیسی فلمیں ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت رحمت بھی ہے اور زحمت بھی تاہم انہیں اسٹار ڈم کچھ چیزیں کھونے کے نتیجے میں ملیں۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ کئی بار میری شخصیت میرے حق میں بہتر ثابت ہوئی مگر ہمیشہ نہیں، اس کی وجہ سے ہی میں اپنی محبوبہ کو کھو بیٹھا جو سوچتی تھی کہ میں اتنا اچھا نظر نہیں آتا۔

نصیرالدین شاہ نے اعتراف کیا کہ جب امیتابھ بچن اور دھرمیندر سلور اسکرین پر چھائے ہوئے تھے تو وہ ہندی فلموں کے لیے موزوں چہرہ نہیں تھے اور مجھے کمرشل سینما میں جگہ نہ ملنے پر مایوسی بھی ہوئی۔