پاکستان

راولپنڈی : 'خود کش حملہ آور' پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کےمطابق پشاورسےراولپنڈی آنےوالےایک مسافر کوروکاگیا جس نےفرارہونے کی کوشش کی،اسے سرمیں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا
|

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے پولیس کے روکے جانے پر فرار ہونے کی کوشش کی جس کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پشاور سے راولپنڈی آنے والی بس میں سوار تھا، جی ٹی روڈ پر واہ گارڈن کے قریب دہشت گرد نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی اہلکاروں نے اس کے سر پر گولی ماری جس سے وہ خود کش دھماکہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق تلاشی کےدوران حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا، پولیس کے پیچھا کرنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا تاکہ وہ خود کش حملہ آور کی جیکٹ کو ڈی-فیوز کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ خود کش کے پاس دستی بم اور اسلحہ موجود تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی واہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کی مذمت کی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پولیس پر دستی بم بھی پھینکا، ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو بھی راولپنڈی میں ایک دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔