اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 اور 31 گیندوں پر 100 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔
جنوبی افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سینچری بھی اسکور کر لی ہے۔
جوہانسبرگ میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز جب کہ 31 گیندوں پر سینچری اسکور کی۔
ڈی ویلیئرز نے اپنی اننگز میں 10 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
ڈویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 36 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
کورے اینڈرسن سے قبل یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس تھا۔
ڈی ویلیئرز کی سینچری پر دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کا ردعمل