پی ٹی وی: سنہرے ماضی کی یادیں
ابتدائی دنوں میں ناظرین اپنے ٹی وی سیٹس کے سامنے چپکے رہتے تھے اور ہر نشر ہونے والا پروگرام دیکھنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔
پی ٹی وی: سنہرے ماضی کی یادیں
پاکستان 26 نومبر 1964 کو لاہور میں ایک چھوٹے سے ٹی وی اسٹیشن کے قیام کے بعد ٹیلیویژن نشریات کے دور میں داخل ہوا جس کے لیے تیکنیکی معاونت اور تربیت جاپان کی این ای سی کمپنی نے فراہم کی۔ شروع میں یہ نشریات بلیک اینڈ وائٹ تھی جس کو 25 دسمبر 1976 کو کلر کردیا گیا۔