اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت پونے 2 ارب روپے سے زائد ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ33 لاکھ روپے ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی ملکیت میں دو گائے اور ایک بھینس بھی موجود ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شیخ رشید کے پاس مال و زر کی رکھوالی کے لیے اچھی خاصی مالیت کا اسلحہ موجود ہے، جب کہ الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی بدستورسب سے غریب رکن اسمبلی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق :
وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 ارب 70 کروڑ سے روپے سےزائد ہے۔ ان کی اپر مال لاہور میں 25 کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہوراثت میں ملی زرعی زمین کی مالیت ایک ارب روپے ظاہر کی گئی ہے۔ وزیراعظمکے پاس ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 4 گاڑیاں ہیں اور ان کا بینکبیلنس 16 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کا بینک بیلنس 64لاکھ روپے ہے جبکہ مری میں ان کا 10 کروڑ روپے کا بنگلہ ہے۔وزیراعظمنواز شریف اور کلثوم نواز نے 13کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہےجبکہ وزیراعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کیمالیت 3 کروڑ33 لاکھ 63 ہزار روپے ہے جبکہ گزشتہ سال کی نسبت عمران خانکے اثاثوں میں 30لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔عمران خان کا زمان پارک میں7 کنال اور بنی گالہ میں 300 کنال 5 مرلے کا گھر ہے۔ اُن کے پاس 50لاکھ روپے کی گاڑی اور بینک بیلنس 1 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے۔دلچسپ بات یہہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 2 گائے اورایک بھینس بھیرکھتے ہیں جبکہ بیرون ملک ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ روپےسے زائد ہے، جبکہ ان کا بینک بیلنس 1 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انکے پاس 2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 4 گاڑیاں، ایک لاکھ 30 ہزار روپےکی گھڑی اور 24 ہزار روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔ مجموعی طور پر اسحاق ڈارکا بینک بیلنس 37 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 650 کنال کی وراثت میں ملی اراضی ظاہرکی ہے۔ ان کا بینک بیلنس 53 لاکھ روپے ہے جبکہ چوہدری نثار کے پاس ایکمرسڈیز اور پجارو گاڑی بھی موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے پاس کوئی اثاثےنہیں ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید 2 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتےہیں۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
چوہدری شجاعت نے 10 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں، ان کابینک بیلنس 6 کروڑ 37 لاکھ روپے ہے۔ چوہدری شجاعت کے پاس کوئی گاڑیموجود نہیں تاہم وہ 100 تولہ سونے کے مالک ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰپرویز خٹک کے اثاثوں کی مالیت 27 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثوں کیمالیت 67 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ ان کا بینک بیلنس 10 لاکھ روپے سے زائدہے ، تاہم ان کے پاس کوئی گاڑی موجود نہیں ہے۔
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ روپے سےزائد ہے، جبکہ وہ 6 لاکھ 30 ہزار روپے کا اسلحہ بھی رکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے پاس ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مالیت کےاثاثے ہیں جبکہ ان کا بینک بیلنس 7 لاکھ 73 ہزار ہے۔ قائم علی شاہ کےپاس بھی کوئی گاڑی نہیں ہے۔