پیرس: سیاسی رسالے کے دفتر پر حملہ، 12 ہلاک
رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام ﷺ کے توہین آمیزخاکےشائع کیےتھے جبکہ حالیہ ہفتے ابوبکر البغدادی کا کارٹون شائع بھی کیا۔
پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مزاحیہ سیاسی رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔
چارلی ہیبدو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
بی بی سی کے مطابق ہفتہ وار فکاہیہ رسالہ ماضی میں بھی مختلف سیاسی اور حالات حاضرہ کی خبروں پر اپنے مزاحیہ تبصروں کی وجہ سے متنازع رہا ہے۔
`