اورکزئی: والی بال میچ میں دھماکے سے 5 ہلاک
پشاور: لوئر اورکزئی ایجنسی میں کلایا کے علاقے کھڈا بازار میں کھیلوں کے میدان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
آفیشل ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ دھماکا حسینیہ گراؤنڈ میں ہونے والے والی بال میچ کے دوران ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا۔
سیاسی انتظامیہ نے بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا میدان میں مانی خیل اور فرنگی کلی کے درمیان میچ جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے جس کے ممکنہ مقاصد فرقہ واریت نظر آتی ہے۔
سیاسی تحصیل دار خیاستہ اکبر نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب شدہ ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا لیکن ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔
اورکزئی فاٹا کے علاقے میں پاکستان کی نیم خودمختار قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جسے القاعدہ اور تھریک پاکستان کے شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کی شمالی وزیرستان میں 2013 میں ڈرون حملے میں ہلاکت سے قبل یہ ان کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔