اسلام آباد: سرچ آپریشن میں 300 مشتبہ افراد زیر حراست
اسلام آباد میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے تین سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد: اسلام آباد میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے تین سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مشکوک افراد کی اطلاع پر اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ۔
سرچ آپریشن میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بہارہ کہو، ترنول اور مارگلہ ہلز اور دیگر علاقوں سے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
بارہ کہو میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، تاہم پولیس اور رینجرز اہلکار بال بال بچ گئے۔
سرچ ٹیم نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کی ڈبل کیبن گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں منقتل کردیا گیا۔