لائف اسٹائل

سلمان کی فلم کے بجائے شادی کو ترجیح

بولی وڈ اداکار نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی بجائے شادی کرنے کو زیادہ بڑا کام قرار دیا ہے۔

بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اگلے برس شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی بجائے شادی کرنے کو زیادہ بڑا کام قرار دیا ہے۔

ممبئی میں ایک ایوارڈ فنکشن کے موقع پر جب سلمان سے پوچھا گیا کہ 2015 میں وہ شادی کرنا پسند کریں گے یا بولی وڈ کے حکمران تینوں خانوں کی فلم کا حصہ بننا چاہیں گے؟

جس پر ان کا کہنا تھا کہ تینوں خانوں کی کسی اکھٹی فلم کی بجائے وہ خود کو شادی شدہ دیکھنا زیادہ پسند کریں گے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ میں سلمان خان کی شادی کے چرچے ہمیشہ ہی گرم رہتے ہیں اور کترینہ و ایشوریہ سمیت کئی حسیناﺅں کے ساتھ ان کے عشق کے چرچے سامنے آتے رہے ہیں تاہم کوئی بھی بیل منڈیر پر نہیں چڑھ سکی۔

دوسری جانب سلمان خان سینما اسکرین پر اگلے سال کرینہ کپور کے ساتھ "بجرنگی بھائی جان" میں نظر آئیں گے اور یہ فلم سترہ جولائی 2015 کو ریلیز کی جائے گی۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی اس فلم کا مرکزی خیال مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کی محبت پر ہے۔

بشکریہ زی انڈیا ڈاٹ کام