پاکستان

مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج

سول سوسائٹی کی درخواست پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

اسلام آباد: سول سوسائٹی کی درخواست پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ آبپارہ کے باہر مظاہرین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے تھانہ آبپارہ کے باہر مظاہرین میں شمولیت اختیار کی۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بھی عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کرچکے ہیں۔