متحدہ کےکچھ رہنما قبضوں میں ملوث ہیں، الطاف حسین
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے زمینوں پر قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز سے مراعات لینے والے بھی اصلاح کر لیں ورنہ استعفے دینا پڑ سکتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی کی صفوں میں قبضہ مافیا کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بڑے رہنما زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، انہیں پولیس اور ایجنسیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔۔
عزیز آباد میں سیکٹر اور یونٹ انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ زمینوں پر قبضوں میں ملوث عناصر کوئی بھی ہوں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔۔
الطاف حسین نے ٹاؤنز کی جانب سے مراعات، گاڑیاں اورمفت پیٹرول لینے والے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر اصلاح کرلیں ورنہ سب کو ایک ساتھ استعفے دینا پڑ سکتےہیں۔