ہاکی: ہندوستان کے خلاف فتح کا جشن
میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران شائقین کے رویے کے جواب میں متنازع انداز میں جشن منایا
ہندوستان کے شہر بھوانیشور میں ہفتے کو روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے فتخ حاصل کی۔
میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران شائقین کے رویے کے جواب میں متنازع انداز میں جشن منایا جس پر انڈین ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سے شکایت کی۔ تاہم ایف آئی ایچ ایف نے تمام پاکستانی کھلاریوں کو انکوائری کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔