کھیل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی فائنل تک رسائی

پاکستان اب تک کے چاروں ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے والی واحد ٹیم بن گئی،سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی
|

کیپ ٹاؤن : بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی کے بعد فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک ہونے والے چاروں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی واحد ٹیم بھی بن گئی ۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں پر 264رنز بنائے۔

انگلیند کی جانب سے لیوک سگ 105رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد ہارون نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 17اعشایہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد جمیل 117رنز بناکر نمایاں رہے۔

عامر اشفاق نے بلائنڈ کرکٹ میں تیز ترین نصف سینچری صرف 14گیندوں پر اسکور کرکے ہم وطن عبدالرزاق کا 17گیندوں پر نصف سینچری بناے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔