گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس
گوگل نے متعدد حیرت انگیز فیچرز متعارف کرائے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
ہم میں سے بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے گوگل کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں، اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز، گوگل گلاس اور دیگر کے بارے میں نہ سنا ہو۔
مگر یہ تو وہ مصنوعات یا سروسز ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز ہیں مگر اکثر افراد انہیں استعمال نہیں کرپاتے مگر دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران اس سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کو شادی کی رہنمائی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟
نہیں ناں تو گوگل کی چند حیرت انگیز مگر گمنام فیچرز کے بارے میں جانیے جو انتہائی کام کے بھی ہیں۔
1۔گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔