لائف اسٹائل

منوج باجپائی ہم جنس پرست پروفیسر کے کردار میں

نئی فلم میں علی گڑھ یونیورسٹی کے پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے پروفیسر کا کردار ادا کروں گا، منوج کی تصدیق۔

بولی وڈ اداکار منوج باجپائی نے تمام افواہوں کا دم توڑتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق، منوج نے بتایا کہ ان کا کردار ساٹھ سالہ ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا ہے۔

'ہم جنوری میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں'۔

فلم کے ہدایت کار ہنسل مہتا ہیں جنہوں نے انسانی حقوق کے کارکن اور قتل ہونے والے وکیل شاہد اعظمی پر فلم 'شاہد' بنا کر شہرت حاصل کی۔

ہنسل نئی فلم علی گڑھ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سری نواس سیراس سے متاثر ہو کر بنا رہے ہیں، جن کی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن قبل ایک متنازعہ سیکس وڈیو منظر عام ہوئی تھی۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر یونیورسٹی نے پروفیسر نواسن کو جبری طور پر نکال دیا تھا۔ واقعہ کے کچھ عرصہ بعد ان کی پراسرار موت واقع ہو گئی تھی۔