پاکستان

افراط زر کی شرح دس سال کی کم ترین سطح پر

نومبر میں پاکستان کی سالانہ افراط زر کی شرح 3.96 فیصد پر آگئی جو کہ اکتوبر میں 5.82 فیصد تھی۔

اسلام آباد: نومبر میں پاکستان کی سالانہ افراط زر کی شرح 3.96 فیصد پر آگئی جو کہ اکتوبر میں 5.82 فیصد تھی۔

محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے اور نومبر میں مہنگائی کی اوسط شرح تین اعشاریہ نو چھ فیصد رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دس سال کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح چار فیصد سے نیچے آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح کو مزید کم کرسکتی ہے

محکمہ شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر زمان شوکت کے مطابق یہ شرح نیچے آنے کی وجہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور اشیاء استعمال کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئے۔