لائف اسٹائل

موسمی بیماریوں کے خلاف چار آسان قدرتی علاج

سردیوں میں نزلے، کھانسی اور دیگر بیماریوں سے ان چار آسان قدرتی طریقوں سے بچا جاسکتا ہے۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ موسمی بیماریوں مثلاً نزلہ کی بھی آمد شروع ہوجاتی ہے۔ ان بیماریوں کا علاج ان چار قدرتی طریقوں سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

سرکہ سیب

سیب کے سرکے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بلغم کی پیداوار کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سرکہ دھول مٹی کو آپ کے سائنس کیویٹیز میں جانے سے روکتا ہے جو عام پر طور الرجی کی سب سےبڑی وجہ ہوتی ہے۔ نیم گرم پانی میں ایک چمچہ سرکہ دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے کام بن سکتا ہے!


مزید پڑھیں: ایک انار کے کتنے فوائد؟


منوکا شہد

یہ شہد زیادہ تر نیوزی لینڈ ہی میں بنتا ہے تاہم زیادہ تر سپر مارکیٹوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس شہد کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ قوت مدافعت مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف ایک ویکسین کی طرح کام کرتا ہے۔ روزانہ نہار منہ ایک چمچہ منوکا شہد اینٹی باڈیز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے اور قدرتی طور پر الرجیز سے آپ کے جسم کو لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

سیلائن واٹر (نمکین پانی)

روزانہ ناک کے سراخوں میں سیلائن واٹر کی تھوڑی مقدار ڈالنے سے الرجیز صاف ہوجاتی ہیں اور ان کی شدت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ اب وہ دن گئے جب سیلائن واٹر بنانے کے لیے خالص نمک کی ضرورت پڑتی تھی، اب اسکے اسپرے اور ڈراپس باآسانی کسی بھی میڈیکل اسٹور سے خریدے جاسکتے ہیں۔ تاہم یہ اینٹی الرجی ادویات کا متبادل نہیں۔

ہلدی

ہلدی کو اپنے سوپ اور دال میں شامل کرنے سے نہ صرف اس کے رنگ میں نکھار پیدا ہوگا بلکہ اس سے سینے کی جکڑن کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، یہ گلے کے لیے بھی مفید ہے جبکہ کھانسی کو بھی کم کرتا ہے۔ سونے سے قبل ایک چمچہ ہلدی ملاکر دودھ پینے سے سنکنے اور چھینکنے کی مشکل سے نجات مل سکتی ہے۔


یہ مضمون سب سے پہلے ڈان نیشنل ویک اینڈ ایڈورٹائزر کے یلتھ ایڈورٹائزر سیکشن میں 23 نومبر 2014 کو شائع ہوا تھا۔