پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین مستعفیٰ

انور بیگ کو بیوروکریسی کی بے جا مداخلت پرتحفظات تھے، جس کی وجہ سے وزیراعظم کے وژن پرعملدرآمد میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین انور بیگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انور بیگ نے منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی اور اپنا استعفٰی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق انور بیگ کو بیوروکریسی کی بے جا مداخلت پر تحفظات تھے، جس کی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔


مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف


بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز اکتوبر 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دورِ حکومت میں تقریباً 34 ارب روپے کی خطیر رقم کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصدغربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تقریباً 40 فیصد آبادی کو مستفید کرنا تھا۔

انور بیگ کو گزشتہ برس نومبر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔