پاکستان

چارسدہ: پولیس موبائل پر حملہ،2اہلکار ہلاک

شبقدر بازار میں گشت کرنے والی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے ایک حوالدار اور سپاہی نشانہ بنے۔

چارسدہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حملہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ شب قدر گل شید خان کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے شبقدر بازار میں معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں حوالدار شاہین اسلام ہلاک اور سپاہی ابراہیم شدید زخمی ہوئے۔

زخمی پولیس اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے۔