پاکستان

پاکستان میں داعش کوئی خطرہ نہیں، فوج

کچھ جگہوں پر اپنی موجودگی دکھانے کی کوششیں کرنے والا یہ گروپ بڑا خطرہ نہیں بن سکتا، آئی ایس پی آر۔

واشنگٹن: پاکستان فوج نے کہا ہے کہ ملک میں انفرادی سطح پر دولت اسلامیہ (داعش) کو کچھ ہمدردی حاصل ہو سکتی ہے لیکن یہ تنظیم کسی بڑی تشویش کی وجہ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے وائس آف امریکا (پشتو سروس) کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ گروپ کچھ جگہوں اپنی موجودگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہو گا لیکن اس کے کسی بڑے خطرہ میں تبدیلی ہونے کے امکانات نہیں۔

آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے جنرل باجوہ نے بتایا کہ فوج نے جنگجوؤں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں (بنوں – دتہ خیل کورایڈو اور غلام خان سپن وام شیوا )سے نکال باہر کیا ہے۔