پاکستان

سعودی عرب: ایک مہینے میں 7ویں پاکستانی کا سر قلم

ریاض میں منشیات کی سمگلنگ کرنے پرایک اور پاکستانی نیاز محمد کا سر قلم کر دیا گیا۔

ریاض: سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کرنے پرایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔

گزشتہ ایک مہینے کے دوران سات پاکستانیوں کو انہی الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کے روز بتایا کہ نیاز محمد ولد غلام محمد کو ریاض میں سزا دی گئی۔ایجنسی کے مطابق، نیاز پر بڑی تعداد میں ہیروئن کی ناکام سمگلنگ کی کوشش کا مجرم ثابت ہوا تھا۔

عالمی تشویش کے باوجود رواں سال سعودی عرب میں 67 غیر ملکیوں اور مقامی افراد کو مختلف جرائم پر سزائے موت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے جرائم پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔